پیرس،18جنوری(آئی این ایس انڈیا) فرانسیسی ذرائع ابلاغ میں ایک نئی ویڈیو فوٹیج سامنے آئی ہے جس میں سابق وزیراعظم اور بائیں بازو کی جماعتوں کے صدارتی امیدوار ایمانول والس کو ایک تقریب کے دوران ایک نوجوان کی جانب سے تھپڑوں کا نشانہ بنانے کی کوشش کی مگر اس موقع پر ایک سیکیورٹی اہلکار نے نوجوان کو زمین پر گرا دیا۔
ایک 18سالہ نوجوان نے اخبارلوفیگارو کو بتایا کہ یہ واقعہ حال ہی میں شمال مغربی فرانس کے شہر لامبال میں اس وقت پیش آیا جب سابق وزیراعظم بلدیہ کی عمارت میں انتخابی مہم کے سلسلے میں اپنے حامیوں سے ملنے جا رہے تھے۔ اس دوران اچانک ایک شخص سامنے آیا اور اس نے سابق وزیراعظم اور صدارتی امیدوار مانویل والس کے منہ پر تھپڑ مارنے کی کوشش کی مگر اس موقع پر ایک سیکیورٹی اہلکار نے حملہ آور سابق وزیراعظم کی طرف بڑھنے والے شخص کو نیچے گرا دیا۔
سابق وزیراعظم کی بھری بزم میں توہین کا یہ پہلا واقعہ نہیں۔ گذشتہ برس دسمبر میں صدارتی انتخابی مہم کے دوران اسٹراسبرگ شہر میں ان پر آٹا پھینکا گیا تھا۔ فرانس میں سامنے آئے والے رائے عامہ کیجائزوں کے مطابق مانویل فالس کو پہلے مرحلے میں شکست کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔